سنیل گروور نے شو سے نکالے جانے پر خاموشی توڑ دی

سنیل گروور نے شو سے نکالے جانے پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین و اداکار سنیل گروور نے شو سے نکالے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین و اداکار سنیل گروور نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’ مجھے ایک شو کے لیے تبدیل کردیا گیا اور اس بارے میں بتایا تک نہیں کسی اور سے اطلاع ملی کہ مجھے شو سے نکال دیا گیا ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اس شو میں کام کرتے ہوئے ابھی تین دن ہی ہوئے تھے کہ ہٹادیا گیا جس کے بعد خود پر شک ہونے لگا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارتی کامیڈین سنیل گروور سڑک کنارے جیولری بیچنے لگے؟
واضح رہے کہ سنیل گروور ٹی وی شو کامیڈی نائٹ ودھ کپل میں گتھی کے کردار، ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رینکو دیوی کے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔
انہوں نے یہ شو بعدازاں کپل سے اختلاف کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ سنیل گروور نے گبر از بیک، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور بھارت جیسی مشہور فلموں میں کام کرکے بھی شہرت حاصل کی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل گروور آئندہ آنے والے دنوں میں شاہ رخ خان کی فلم جوان میں کام کرتے دیکھے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News