Advertisement

بچپن سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی اور شوبز پر کھُل کر باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا اور میں نے مشکلوں سے بی اے تک تعلیم حاصل کی مگر بہتر زندگی کے لیے اچھی اور زیادہ تعلیم ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی ساس یعنی اقرا عزیز کی والدہ کو بھی اپنے ساتھ ہی رکھا ہوا ہے اور ایسا کرنا ان کے پورے خاندان کے لیے اچھا ثابت ہو رہا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ ان کے والد انہیں تھیٹر کے بجائے فلموں کے اداکار بننے کا مشورہ دیا کرتے تھے اور حیران کن طور پر انہوں نے فلموں سے ہی کیریئر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا پاکستان شوبز انڈسٹری کے حوالے سے نیا انکشاف

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنی فلموں یا ڈراموں میں کام کیا ہے، ان میں خواتین کو مضبوط کرداروں میں دکھایا گیا تھا لیکن اب خواتین کو انتہائی کمزور کرداروں میں دکھایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سینسرشپ صرف فلموں تک محدود ہے جبکہ ڈراموں میں کسی طرح کا مواد دکھانے پر کوئی پابندی نہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ اب زیادہ تر ڈراموں میں خواتین کو بات بات پر مار کھاتے اور ذلیل ہوتے دکھایا جاتا ہے لیکن اس باوجود ایسے ڈراموں پر کوئی پابندی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اقراء عزیز کے ڈرامے کیوں نہیں دیکھتے؟ اداکار نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں خواتین کو جن کے ہاتھوں ذلیل ہوتے دکھایا جاتا ہے، ان سے ہی انہیں محبت کرتے ہوئے بھی دکھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں کو دیکھ کر ہی آج کل کے ہیرو اپنی بیویوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کا ندا یاسر کو ’سی ایس ایس‘ کا امتحان دینے کا مشورہ 

یاسر حسین نے کہا کہ ڈراموں میں بولڈ خاتون کو صرف جینز پینٹ، ٹی شرٹ، چھوٹے بالوں اور سگریٹ نوشی کرتے دکھایا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں شلوار قمیض پہننے والی خواتین زیادہ بولڈ ہوتی ہیں اور معاشرے میں انہوں نے ایسی لاتعداد خواتین دیکھی ہیں جو بولڈ ہونے کے باوجود شلوار قمیض پہنتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version