ڈچ گلوکارہ کی ‘کہانی سنو’ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے کا مشہور گانا “کہانی سنو” کو ڈچ گلوکارہ نے گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کہانی سنو گانے کو اپنی آواز میں گایا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
گلوکارہ ایما ہیسٹرز یوٹیوب پر 58 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 17 لاکھ فالوورز کے ساتھ میوزک انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں، وہ اکثر مشہور گانوں کو اپنی آواز میں گا کر داد وصول کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے، گلوکار کیفی خلیل
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایما ہیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی کو بھی اپنی آواز بھی گایا تھا جس پر انہیں کافی سراہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News