Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؛ اداکارہ مایا علی حکومت پر برہم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی حکومت پر برہم ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر طنز کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں وزیرِ اعظم کو مخاطب کیا اور لکھا کہ “مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو”۔

اداکارہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے”۔

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 56 اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version