علیزے شاہ کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، اداکارہ سنیتا مارشل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
حال ہی میں سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ مہوش حیات، منال خان اور علیزے شاہ میں سے کس اداکارہ کو سوشل میڈیا سے زیادہ کام پر توجہ دینی چاہیے؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ سنیتا مارشل نے علیزے شاہ کا نام لیا اور کہا کہ میرے خیال میں علیزے کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ صدف کنول کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔
دروانِ انٹرویو سنیتا مارشل نے کہا کہ میں مرکزی کردار اس لئے نہیں کرتی کیونکہ مجھے پیشکش نہیں کی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اداکاری کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ اس میں زیادہ شہرت ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور تہذیب یافتہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
کرسچن مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک مسلم اداکار حسن احمد سے شادی کی تھی اور 12 سال گزرنے کے بعد بھی ان کا شمار شوبز کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News