معروف اداکارہ پر بوائے فرینڈ کا بدترین تشدد؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

معروف اداکارہ پر بوائے فرینڈ کا بدترین تشدد؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انیکا وکرامن پر ان کے بوائے فرینڈ نے بدترین تشدد کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انیکا وکرامن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصویر پوسٹ کی ہیں جن میں انیکا وکرامن کے چہرے اور بازو پر نیل اور سوجن کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ یہ تمام ظلم سہنے کے باوجود مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، مجھے اور میری فیملی کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے ‘۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ’ آخری تصویر اس وقت لی گئی جب میں اپنا ہیئر کٹ دکھانے کے لیے پرجوش تھی اور میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر حملہ کیا ‘۔
انیکا وکرامن نے لکھا ہے کہ ’ میں انوپ پلائی نامی شخص کے ساتھ کئی سال سے تعلق میں تھی لیکن اس نے مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا اور پھر جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ‘۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ جب میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھے دوسری بار تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی لیکن اس نے پولیس والوں کو رشوت دیدی جس پر پولیس والوں نے مجھے کہا کہ معاملے کو آپس میں ہی حل کر لو جس نے انوپ کو مجھ پر مزید تشدد کا اعتماد دیا ‘۔
انیکا نے لکھا ہے کہ ’ میرا سابق بوائے فرینڈ اس وقت فرار ہو کر امریکا میں موجود ہے لیکن مجھے فون پر مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ‘۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ میرے زخم اب ٹھیک ہو چکے ہیں اور میں نے دوبارہ سے شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

