فیروز خان بھی بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے

فیروز خان بھی بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے
پاکستانی اداکار فیروز خان بھی گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے۔
فیروز خان نے ٹوئٹر پر نواز الدین کو نیک تمناؤں کا پیغام جاری کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ اداکار کو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مضبوط رہنے کے لیے بازو والی ایموجی بھی پوسٹ میں شامل کی۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان کو بھی اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی طرف سے گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کی عالیہ صدیقی سے طلاق ہوچکی ہے اور سابق اہلیہ نے انہیں پیسوں کے بلیک میل کر رہی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ چند سال قبل تک ان کی سابق اہلیہ بھارت میں مقیم تھیں، جہاں انہیں بچوں کے ہر طرح کے اخراجات کی مد میں ماہانہ 7 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے تھے لیکن بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئیں، جہاں اب انہیں ماہانہ 10 لاکھ روپے تک دیے جا رہے ہیں۔
نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق اہلیہ پیسوں کی خاطر انہیں کئی سال سے بلیک میل کرتی آ رہی ہیں اور وہ ہر بار خاموشی اختیار کر جاتے ہیں جب کہ لوگ ان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتےہیں۔
This is not an allegation but expressing my emotions. pic.twitter.com/6ZdQXMLibv
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) March 6, 2023
یہ بھی پڑھیں: ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس؛ فیروز خان کا طنزیہ جواب
نوازالدین صدیقی کے مطابق ان کی سابق اہلیہ صرف اور صرف پیسے چاہتی ہیں اور مرضی کے پیسے نہ ملنے پر ان پر الزامات لگاتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔
اس کے علاوہ عالیہ صدیقی نے اپنے سابقہ شوہر پر ریپ کے الزامات لگاتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

