Advertisement

میں اپنے بچوں کو کوئی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی، متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کو کوئی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے بتایا کہ میرے تین بیٹے ہیں لیکن دو بیٹوں کو مکمل طور پر میری والدہ نے پالا ہے کیونکہ میں اُس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کے لیے صرف کام اور کام کیا، اگرچہ میں اب اپنے تیسرے بیٹے کی پرورش خود کررہی ہوں جس سے میں کافی لطف اندوز بھی ہو رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے، متھیرا

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے بیٹوں کو مہربان ہونا سکھاتی ہوں۔

Advertisement

متھیرا نے کہا کہ میں اپنے بیٹوں کو کبھی پب جی اور دیگر آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ اس سے بچے کسی غلط تعلقات میں پڑ سکتے ہیں جو کہ بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دراصل اپنے بچوں کو بتایا ہے کہ پاکستان میں آن لائن گیمز دستیاب نہیں ہیں اور اس طرح وہ کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متھیرا کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version