یشما گل کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

یشما گِل کا اپنی شادی اور رشتے سے متعلق دلچسپ انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتادیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی انڈسٹری میں آپ کا کرش کون ہے؟
سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری امی مجھے کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہو گئی ہو، شادی کر لو لیکن میں کہتی ہوں کہ پاکستانی انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کر سکتی۔
یشما گل نے کہا کہ جس حالت میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈراموں کے سیٹ پر کام کرتے ہیں اس میں کسی کو محبت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی شادی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ تمام حدیں پار، اداکارہ یشما گل کی انتہائی بولڈ تصاویر وائرل
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں فیروز خان کا نام لیا تھا؟
جواب میں اداکارہ یشما گل نے کہا کہ جی میں نے فیروز خان کا نام لیا تھا کیونکہ ان کی اداکاری مجھے بہت پسند ہے اور وہ ایک ہیرو کے رول میں جچتے ہیں۔
دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے علاوہ اور کس ملک میں جانا پسند کریں گی؟
جواب میں اداکارہ یشما گل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں نہیں جاؤں گی، میں پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتی، میں نے آسٹریلیا میں چار سال تک ڈگری حاصل کی، میں وہاں آسانی سے سیٹل ہو سکتی تھی، میرے والدین نے مجھے وہاں مستقبل بنانے پر مجبور کیا لیکن میں نے ان سے کہا کہ میں یہاں ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News