ٹک ٹاکر ربیکا خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

ٹک ٹاکر ربیکا خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد کامیڈین کاشف خان کی گاڑی سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
گاڑی سے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان صبح کے وقت گاڑی کے قریب آتے ہیں۔
ایک ملزم موٹرسائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرے نے باآسانی گاڑی کا تالا توڑا اور قیمتی ساؤنڈ سسٹم نکال کر دونوں فرار ہو گئے۔
دوسری جانب کامیڈین کاشف خان نے کہا ہے کہ سرسید ٹاؤن پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

