Advertisement

ازیکا ڈینیئل اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کردی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے کہا کہ مشہور ساتھی اداکاروں کو کوئی مشورہ دیں۔

میزبان نے اداکارہ کو چند آپشنز دیے جس میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فہد مصطفیٰ و دیگر اداکار شامل تھے۔

ازیکا ڈینیئل نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ “اور اچھے پروجیکٹس بنائیں اور اس میں مجھے بھی کاسٹ کریں”۔

انہوں نے فہد مصطفیٰ سے متعلق کہا کہ انہیں بالکل بھی مشورہ نہیں دوں گی بلکہ ان سے مشورہ لوں گی جبکہ فواد خان سے کہوں گی آئیں ہمارے ساتھ ٹی وی پر کام کریں۔

عدنان صدیقی سے متعلق ازیکا ڈینیئل کا کہنا تھا کہ معاف کردیں میں ان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتی۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے قبل ٹیچر اور ایئر ہوسٹس رہ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار کوئٹہ سے کویت کی فلائٹ میں بادل گرجے اور فلائٹ میں ایسا لگا جیسے دھماکا ہوگیا ہو، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب یہ نوکری چھوڑ دینی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وین مجھے لینے آئی اور میں نے منع کردیا وہ پھر مجھے لینے آئی میں ںے پھر منع کردیا پھر مجھے نوکری سے نکالے جانے کا نوٹس موصول ہوگیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شو کی شوٹنگ کے دوران نامور پاکستانی اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا ہوا جس پر وہ روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version