Advertisement

گلوکار عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاصم اظہر پہلی بار ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

حال ہی میں ڈرامے کے ہدایت کار معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر نئے ڈرامے “فیملی بزنس” کا ٹریلر جاری کیا۔

فیملی بزنس میں گلوکار عاصم اظہر پہلی بار مرکزی کردار نبھائیں گے۔

ڈرامے میں عاصم اظہر کے علاوہ سینئر اداکار سیف حسن اور سلمیٰ حسن بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ایک فیملی کی ہے جو نیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش میں رہتی ہے۔

جاری ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ عاصم اظہر کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیف حسن ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور وہ مستقل میں اپنی فیملی کے مالی اخراجات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ عاصم اظہر ایک ٹیکنالوجی ایپ بنانا چاہتے ہیں جس کے ذریعے لوگ تازہ سبزی گھر بیٹھے آرڈر کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اس ڈرامے میں ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی شامل ہیں جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال رمضان میں ریلیز ہوگا۔

Advertisement

“واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل “صنفِ آہن میں نظر آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version