یاسر حسین کا اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے 14 سال کی عمر سے تھیٹر کرنا شروع کیا، میں نے لگاتار تھیٹر کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اور دنیا بھی جانتی ہے کہ میری اہلیہ اقرا مجھ سے زیادہ مشہور ہیں، اقرا نے 15 ڈرامے کیے ہیں اور میں نے صرف 4 ڈرامے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم دونوں نے کام کرنا بہت کم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا، یاسر حسین
دورانِ انٹرویو میزبان نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ جیسا کہ سب نے سنا تھا کہ دانش تیمور اپنی اہلیہ سے پیسے نہیں لیتے تو آپ بھی ایسا کرتے ہیں؟
جس پر یاسر حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو یہ کہوں گا کہ اقرا مجھے اپنے پیسوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار
اداکار نے کہا کہ میں نے ایک کہاوت سنی ہے وہ یہ کہ میرے پیسے تو میرے ہیں تمہارے پیسے بھی میرے ہی ہیں۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ یہ بات سچ ہے کہ اقرا اپنے پیسے محفوظ رکھتی ہیں، میں اقرا کو مہنگا پرس یا جیولری دے دوں مگر وہ مجھے سے کبھی نہیں مانگتی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا پاکستان شوبز انڈسٹری کے حوالے سے نیا انکشاف
انہوں نے کہا کہ اقرا نے مجھے سونے کی انگوٹھی دی ہے لیکن میں اسے ہیرے کی انگوٹھی لے کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اقراء عزیز کے ڈرامے کیوں نہیں دیکھتے؟ اداکار نے بتادیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

