’اگر میں نے خود کشی کی تو ذمہ دار‘ معروف بھارتی اداکارہ کی پوسٹ سے مداح پریشان

’اگر میں نے خود کشی کی تو ذمہ دار‘ معروف بھارتی اداکارہ کی پوسٹ سے مداح پریشان
ہندی، تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پائل گھوش نے مبینہ خود کشی سے متعلق ایک نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سال 2020 میں معروف بالی ووڈ کے نامور فلم ساز انو راگ کشیپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ پائل گھوش نے ایک نامکمل خودکشی نوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا۔
اداکارہ پائل گھوش نے انسٹاگرام پر مبینہ خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ”میں پائل گھوش ہوں، اگر میں خودکشی کے نتیجے میں مر جاؤں یا مجھے ہارٹ اٹیک ہوجائے تو جو لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے ان میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس ادھورے پیغام کو پڑھ کر اداکارہ کے مداحوں کو تشویش لاحق ہوئی جنہوں نے کمنٹ سیکشن میں سوالات کی بھرمار کردی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں
کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضرورت پڑے تو ماہر نفسیات کی مدد بھی لیں۔
صارفین کے سوالات پر پائل گھوش نے کوئی جواب نہیں دیا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ نوٹ انہوں نے کیوں لکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

