Advertisement

کارتک آریان کب شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

کارتک آریان

کارتک آریان کب شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 ویڈیو میں کارتک آریان زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں ڈھول بجانے والوں کے ایک بینڈ کے ساتھ اسٹیج پر شاندار انداز میں انٹری دیتے ہیں۔

   اداکار نے اسٹیج پر شاندار انٹری دیتے ہوئے یہ سوال کیا کہ ’آپ سب لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ میں یہاں بینڈ باجا لے کر کیوں آیا ہوں؟‘

پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے یہاں بینڈ باجا لے کر آنے کی وجہ ’فومو‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار کارتک نے کِنگ خان کا خطاب ملنے پر کیا کہا؟

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ’فومو‘ یعنی ’گم ہونے کا خوف‘ ، بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک سب کے بینڈ بج رہے ہیں، سارے ہی گھوڑی چڑھ رہے ہیں، سب کی وکٹ گررہی ہیں لیکن ایک وکٹ اب تک نہیں گری ابھی تک کھڑی ہے اور ابھی تک’الیجیبل سنگلز کے کلب‘ میں آخر رہ کون گیا؟

اُنہوں نے کہا کہ اس کلب میں بچ جانے والا میں خود ہوں لیکن اب یہ سخت لونڈا پگھل رہا ہے، میں نے سوچا ہے کہ شادی کا لڈو کھا کر دیکھ ہی لیتا ہوں جیسے میں نے پیار کا پنچنامہ کیا ہے ویسے ہی شادی کا پنچنامہ بھی کر ہی لیتا ہوں۔

کارتک آریان نے کہا کہ اس لیے آج زی سنے ایوارڈز کے منچ کو ساکشی مان کر آج میں اپنے سارے مداحوں اور پوری فلم انڈسٹری کو یہ تازہ ترین خبر دینا چاہتا ہوں کہ کارتک آریان شادی کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version