Advertisement

رمضان کی آمد؛ عامر لیاقت کے بچوں کا والد کے نام جذباتی پیغام جاری

عامر لیاقت

رمضان کی آمد؛ عامر لیاقت کے بچوں کا والد کے نام جذباتی پیغام جاری

پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کے بچوں نے والد کے نام جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد یہ پہلا رمضان المبارک ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

  ماہِ صیام میں عامر لیاقت کے دونوں بچے دُعا عامر اور احمد عامر والد کی کمی محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

عامر لیاقت کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔

جبکہ دُعا عامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘۔

دعا عامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version