Advertisement

ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

ماریہ بی

ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی کو قبرستان میں برانڈ کا فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ کی جانب سے خواتین کے نئے کلیکشن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

   فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ڈیزائنر ماریہ بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل رقص کر رہی ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: “ٹرانس جینڈر” خواجہ سرا نہیں ہوتے، ماریہ بی

Advertisement

صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ماریہ بی عام طور پر اسلامی روایات اور شرعیت پر آواز اُٹھاتی ہیں اور اسلامی نظام نافذ کرنے پر زور دیتی ہیں مگر انہیں اپنے ہی برانڈ کے فوٹو شوٹ قبرستان میں کرواتے ہوئے شرم نہیں آتی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version