آسکر کی تقریب سے پہلے علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس؛ ویڈیو وائرل

آسکر کی تقریب سے پہلے علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس؛ ویڈیو وائرل
آسکر کی تقریب سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں امریکی شہرلاس اینجلس میں آسکر کی مرکزی تقریب سے پہلے ساؤتھ ایشن ایکسی لینس پارٹی کو رکھا گیا جس کی میزبانی پریانکا چوپڑا نے کی۔
اس تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، پریانکا چوپڑا ، شرمین عبید چنائے، جوائے لینڈ کی مرکزی اداکار علینا خان ، ہدایت کار صائم صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: علی سیٹھی ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شمولیت
پارٹی میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے پرفارم کیا، بعدازاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھارتی سنگر لتا منگیشکر کی آواز میں گائے گئے گانے یہ سماں ، سما ہے یہ پیار کا پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

