Advertisement

کیریئر کے 22 سال میں پہلی بار مرد اداکار جتنا معاوضہ ملا، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ  پریانکا چوپڑا نے کہا ہے مجھے کیریئر کے 22 سال میں پہلی بار مرد اداکار جتنا معاوضہ ملا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز میں کام کرتے ہوئے 22 سال ہو چکے ہیں اور انہوں نے اسی عرصے کے دوران 70 فلمیں اور دو ٹی وی شوز کرنے سمیت دیگر منصوبوں میں کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 22 سال کے دوران انہیں کسی بھی منصوبے میں ان کے ساتھی مرد اداکار جتنا معاوضہ نہیں ملا لیکن اب پہلی بار انہیں برابر معاوضہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سیٹاڈل‘ وہ پہلا منصوبہ ہے جس میں کام کرنے کے انہیں اتنے ہی پیسے ملے، جتنے کہ ان کے ساتھی مرد اداکار کو ملے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مذکورہ ویب سیریز میں کام کے لیے رچرڈ میڈن اور انہیں ایک جتنا ہی معاوضہ دیا گیا اور انہیں یکساں پیسے دینے کا فیصلہ ویب سیریز کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھیں بعض خواتین نے ہی کیا۔

واضح رہے کہ جلد ہی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جاسوس ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ میں دیکھا جائے گا۔

Advertisement

سیٹا ڈل کا ٹریلر چند دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا جس میں پریانکا چوپڑا ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی اور ان کے ساتھ رچرڈ میڈن مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version