سنیتا مارشل نے شادی کیلئے بڑی عمر کی لڑکی کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا

سنیتا مارشل نے شادی کیلئے بڑی عمر کی لڑکی کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا
پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے شادی کیلئے بڑی عمر کی لڑکی کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ یہ ہمارے معاشرے میں ایک خوف کی علامت بنا دیا گیا ہے کہ کم عمر لڑکے کی بڑی عمر کی لڑکی سے شادی نہیں کی جاتی ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ ضروری نہیں کہ لڑکا عمر میں بڑا اور لڑکی چھوٹی ہو اس کا شادی کامیاب ہونے سے کوئی تعلق نہیں البتہ خواتین گھریلو معاملات میں زیادہ سمجھدار ہوتی ہیں اور وہ اگر بڑی عمر کی ہوں تو شادی کی کامیابی کے زیادہ نتائج دکھائی دیں گے ‘۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ ’ میں بھی اپنے شوہر سے عمر میں ایک سال بڑی ہوں اور اس سے میری شادی یا میرے شوہر پر کوئی اثر نہیں پڑتا ‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ اگر عورت بانجھ ہو تو سب کو بتایا جاتا ہے لیکن اگر مرد میں یہ مسئلہ ہو تو اسے چُھپا لیا جاتا ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

