معروف گلوکار و ریپر کی کنسرت کے دوران پراسرار موت؛ چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ کے مشہور و معروف گلوکار کوسٹا ٹیچ کی کنسرت کے دوران پراسرار موت ہوئی جس کی چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کوسٹا ٹیچ اسٹیچ پر گانا گاتے ہوئے پہلے زمین پر گرے اور پھر جان کی بازی ہار گئے۔
South African rapper Costa Titch has reportedly #diedsuddenly on stage at a music festival. pic.twitter.com/zAbzWCmBlk
— DiedSuddenly (@DiedSuddenly_) March 12, 2023
اُن کی عمر 28 سال تھی، طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔
گلوکار کے بھائی نے اتوار کو اُن کی موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے ’’انسٹا گرام‘‘ اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگر کوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں ’’کوسٹا ٹیچ‘‘ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

