معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروں پر منیجر کا ردعمل سامنے آگیا

معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروں پر منیجر کا ردعمل سامنے آگیا
معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروں پر منیجر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کس نے ہیک کیے اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ اس وقت اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں اور وہ بلکل خیریت سے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر جلد ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اُن کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کو افسوسناک خبر دی جارہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح انتقال کر گئیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

