احد رضا اور رمشا خان کی شادی کی خبریں؛ اداکارہ کا ردِ عمل سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے اور اداکار احد رضا میر کے رشتے کے حوالے سے مداحوں کو بتا دیا۔
حال ہی میں ایک ویب شو کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکار احد رضا میر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار احد رضا میر دو ایسی شخصیات ہیں جنہیں اپنا دوست کہہ سکتی ہوں۔
انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ ابھی زندگی میں کوئی خاص شخص نہیں ہے، اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ رمشا خان اور اداکار احد رضا میر گزشتہ برس رمضان اسپشل ڈرامہ ’ہم تم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد سے ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News