گلوکار ساحر علی بگا کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں ساحر علی بگا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں، ان کے پاس فلم کے بہت موضوعات موجود ہیں، کچھ لکھے ہوئے بھی ہیں اور وہ رواں برس باضابطہ طور پر فلم کا نام بھی ظاہر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم قومی سطح کی ہوگی جس میں حب الوطنی کے جذبے کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ فلم جب بن کر سینما گھروں کی زینت بنے گی تو دیکھنے والوں کو مزہ آئے گا۔
اس موقع پر ساحرعلی بگا کے بیٹے اذان علی بگا نے کہا کہ اگر ان کے والد نے انہیں فلم میں کوئی کردار دیا تو وہ ضرور کریں گے۔
ایک سوال پر اذان علی بگا کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی کو کاپی کرتے ہیں تو آپ اپنی شناخت کھو دیتے ہیں، گلوکاری میں بھی انہوں نے اپنا انداز اپنایا جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا، اداکاری میں بھی وہ اپنا اسٹائل لائیں گے وہ لوگوں کو پسند آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

