Advertisement

راکی اور رانی کی پریم کہانی کا آئٹم سانگ ریلیز

ریلیز

راکی اور رانی کی پریم کہانی کا آئٹم سانگ ریلیز

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ پر فلمایا جانے والا آئٹم نمبر ’’واٹ جھمکا‘‘ جو کہ ان کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا حصہ ہے ریلیز کردیا گیا ہے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کا دوسرا گانا واٹ جھمکا ریلیز ہو گیا ہے جو کہ ایک گرووی ڈانس نمبر ہے، جو کسی بھی پارٹی کے لیے بہترین ہے۔

 

واٹ جھمکا کے میوزک ویڈیو میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے پرجوش ڈانس مووز دکھائے گئے ہیں جو کہ یقینی طور پر دیکھنے والے کو متاثر کرے گا۔

اس گانے کو اریجیت سنگھ اور جونیتا گاندھی نے گایا ہے جبکہ اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ مدن موہن اور پریتم میوزک کمپوزر ہیں، جب کہ ڈانس گنیش اچاریہ نے کوریوگراف کی ہیں۔

اس گانے میں مشہور گانے جھمکا گیرا رے کے کچھ الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں جو کہ بدھ کو رات 12 بجے یوٹیوب پر لائیو ریلیز کیا گیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی اداکاری والی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی چند ہفتوں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے میکرز نے چند روز قبل اس کا ٹریلر جاری کرکے ناظرین کے تجسس میں اضافہ کرتے ہوئے کچھ دن اس فلم کا پہلا گانا ’’ تم کیا ملے ‘‘ بھی ریلیز کیا گیا جسے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version