اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی اسپین میں ایک ساتھ کانسرٹ میں شرکت

اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی اسپین میں ایک ساتھ کانسرٹ میں شرکت
بھارتی اداکار آدتیہ رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے افیئر کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑلیا ہے۔
رواں سال کے آغاز سے ہی اس جوڑی کے افیئر کی خبریں گردش میں تھی ان افواہوں نے اداکارہ کی والدہ کے بیان نے دم توڑ دیا تھا۔
تاہم حال ہی میں دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ اسپین میں موجودگی اور ساتھ ہی ایک کانسرٹ میں شرکت نے ان افواہوں کو دوبارہ جنم دیا ہے۔
اداکار آدتیہ رائے کپور اور اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں ایک ہی کانسرٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی۔
بعدازاں دونوں کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ اچھا اور معیاری وقت گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ جب سے آدتیہ اور اننیا نے گزشتہ سال کریتی سینن کی دیوالی پارٹی میں مشترکہ طور پر شرکت کی تھی تب سے افواہیں چل رہی ہیں کہ وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

