ورون دھون کا جھانوی کپور سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ورون دھون کا جھانوی کپور سے متعلق حیرت انگیز انکشاف
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ورون دھون نے اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار ورون دھون نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی نئی آنے والی فلم ‘بوال’ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہفتے میں وہ جھانوی کپور کو جان بوجھ کر نظرانداز کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے طے کیا تھا کہ جھانوی سے زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ اس طرح چٹکی بجاتے ہی ہماری دوستی ہوجاتی، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، مجھے اس سے کچھ فاصلے پر رہنا چاہیے، کچھ سرد مہری سے پیش آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں جھانوی کپور کے علاوہ سب سے بات کروں گا، ڈائریکٹر نتیش تیواری نے اس خیال کی حمایت کی۔
ورون دھون نے کہا کہ جب 20 دن بعد میں نے جھانوی کپور کو بتایا کہ میں ایسا کیوں کر رہا تھا تب اسے سمجھ آیا ورنہ وہ سمجھ رہی تھی کہ میں اس سے خفا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں میں نے یہ اقدام بڑی خود غرضی سے اٹھایا، لیکن میرا خیال ہے کہ اس سے ہم دونوں کو ہی بہت مدد ملی، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ میرے اور جھانوی کے کردار میں دونوں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں لہٰذا وہی کچھ میں نے سیٹ پر کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جھانوی سے دور رہا اور جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ آگے بڑھتی گئی اور ہمارے کردار فلم کی کہانی میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے گئے ویسے ویسے میں نے سیٹ پر اپنا رویہ تبدیل کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

