دلیپ کمار نے شادی کی پیشکش کس طرح کی تھی؟ سائرہ بانو کا انکشاف

دلیپ کمار نے شادی کی پیشکش کس طرح کی تھی؟ سائرہ بانو کا انکشاف
سائرہ بانو نے 7 جولائی کو انسٹاگرام جوائن کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے کئی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
حالیہ پوسٹ میں سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی محبت کی کہانی کوئی راز نہیں ہے تاہم، آنجہانی لیجنڈری اداکار نے اپنی اہلیہ کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟ اس حوالے سے بتایا گیا ہے۔
جمعہ کو سائرہ بانو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دلیپ صاحب کی محبت کے بارے میں ایک لمبا نوٹ لکھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آنجہانی اداکار نے انہیں جوہو کے ساحل پر بالی ووڈ کے انداز میں پرپوز کیا تھا۔
سائرہ بانو نے اپنی پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ دلیپ صاحب نے مہاراشٹر کے ایک پہاڑی مقام پر ایک خوبصورت زمین خریدی اور شیئر کیا کہ وہ خوبصورت یادیں بنانے کے لیے بارش کے دن وہاں گزارتے تھے۔
سائرہ بانو نے 7 جولائی کو انسٹاگرام جوائن کیا، جو ان کے آنجہانی شوہر اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی برسی کے موقع تھا۔ تب سے، انہوں نے دلیپ صاحب کو یاد کرتے ہوئے کئی تھرو بیک تصاویر شیئر کی ہیں۔
سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور اس وقت سائرہ بانو کی عمر محض 22 سال تھی۔ جوڑے نے جوار بھاٹا، سگینا اور بیراگ سمیت چند فلمیں بھی ساتھ کیں۔
جولائی 2021 میں دلیپ صاحب کے انتقال سے پہلے انہوں نے 56 سال ایک ساتھ گزارے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/206732/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/206732/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News