Advertisement

گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے، شائستہ لودھی

شائستہ لودھی

گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے، شائستہ لودھی

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ گورا ہونا خوبصورتی کی علامت نہیں ہے، نہ ہی دنیا میں کوئی ایسا انجیکشن ہے جو انسان کو گورا کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو گورا کرنے والے انجیکشنز کو بھارت اور پاکستان میں وائٹننگ کہا جاتا ہے لیکن اس کے مصرف تبدیل ہیں، یہ انجیکشن دراصل اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انسان کے جسم کو کلین کرتا ہے اور اس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن چونکہ یہ انجیکشن پاکستان اور بھارت میں بیچنا تھا اس لیے اس انجیکشن کیلئے وائٹننگ انجیکشن کا لفظ استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس مائیں 6 ماہ کے نوزائیدہ بچے کو لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں میرے بچے کا رنگ نہ جانے کس پر چلا گیا ہے، آپ اسے کوئی ایسی کریم یا دوائی دیں کہ اس کا رنگ صاف ہوجائے۔

ڈاکٹر شاستہ لودھی نے بتایا کہ اکثر مائیں 12 سال، 14 سال اور 15 سال کی لڑکیوں کو لے آتی ہیں اور اس بچی کو سامنے بٹھا کر کہتی ہیں میری ساری بچیوں کا رنگ گورا ہے لیکن اس کا رنگ دیکھیں اگر ایسا ہی رہا تو اسے کون دیکھے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس پہلے لوگ ماہ نور بلوچ کی تصویریں لے کر آتے تھے کہ ایسا دکھنا ہے، اب عائزہ خان اور مردوں میں فہد مصطفیٰ کی تصویریں آکر دکھاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version