فضیلہ عباسی کا اداکار حمزہ علی عباسی کی صحت سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پچپن میں حمزہ کے گردے فیل ہوگئے تھے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ حمزہ بہت رحم دل انسان ہے، وہ میرا بھائی نہیں بلکہ میرا بیٹا ہے، میں نے اس کا نام بھی اس کے پیدا ہونے سے پہلے رکھ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا، بہت سارے لوگ نہیں جانتے لیکن حمزہ جب بہت چھوٹا تھا تو اُس کے گردے فیل ہوگئے تھے، مجھے ٹھیک سے یاد تو نہیں لیکن اس وقت میں میٹرک میں تھی اور حمزہ مجھ سے 9 سال چھوٹا تھا، اس وقت میں خود ڈاکٹر تو نہیں تھی لیکن مجھ آج بھی یاد ہے کہ اسے ’گلوومیرولونفرائٹس‘ ہوگیا تھا، بغیر کسی وجہ کہ اس کے گردے فیل ہونے لگے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیماری کے علاج کے لیے حمزہ کو اسٹیرائڈ انجیکشن لگائے گئے، تو وہ تھوڑا موٹا ہوگیا تھا، اللہ نے اسے نئی زندگی دی تھی، اس وقت بھی حمزہ کارٹون کی نقل کرتا، اداکاری کرتا تھا، وہ بچپن میں بہت شرارتی لیکن اب وہ سمجھدار ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

