Advertisement

جھانوی کپور کو کس کی یاد ستانے لگی؟

جھانوی کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جھانوی کپور اپنی مرحوم والدہ سری دیوی کی یاد کرنے لگیں۔

اداکارہ جھانوی کپور آج کل اپنی نئی فلم ‘بوال’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پہلی فلم ‘دھڑک’ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن سری دیوی اپنی صاحبزادی کی یہ کامیابی نہیں دیکھ سکی تھیں۔

فلم ‘بوال’ کی پروموشن کے دوران جھانوی کپور نے اپنی والدہ کو یاد کرنے لگیں اور انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد کی کیفیت کو زندگی کے سفر میں اب تک کی سب سے بڑی جنگ قرار دے دیا۔

اداکارہ کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ‘دھڑک’ کی عکسبندی میں مصروف تھی اور اس وقت والدہ کا انتقال ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کام جاری رکھنے کیلئے ہمت برقرار رکھنا اور ان تمام معاملات سے نمٹنا بہت مشکل تھا، اسی کیفیت سے باہر نکلنا میری زندگی کی سب سے بڑی جنگ تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس 25 فروری کو دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث  سری دیوی مداحوں سے بچھڑ گئی تھیں، لیکن ان کی یادیں اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version