گلوکار عاصم اظہر کے مداحوں کے لئے بُری خبر

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا کنسرٹ معطل کر دیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم ان کی ٹیم اور کنسرٹ آرگنائزر کو سیکیورٹی خطرات کا علم ہوا جس پر انہیں مجبوراً کنسرٹ معطل کر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود کنسرٹ کرنا ٹھیک نہیں تھا کیونکہ وہاں مداحوں کا ہجوم موجود ہوگا اس لئے رِسک نہیں لیا جا سکتا۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ ان کیلئے ان کے مداحوں کی حفاظت سب سے اہم ہے تاہم وہ جلد کنسرٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News