Advertisement

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ماہرہ خان کی وجہ شہرت بتادی!

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول اپنے پرانے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صدف کنول کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کو عام شکل و صورت کا قرار دیتے ہوئے ان کے گورے رنگ کو ان کی وجہ شہرت قرار دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ وائرل کلپ ماضی میں نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ہے جس میں میزبان و معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی پاکستانی معاشرے میں گورے رنگ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمانوں کی آرا جاننے کی کوش کرتے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ آإنہ الیاس بھی اس پروگرام میں شریک تھی اور ان کے مطابق پاکستانی معاشرے میں گورے رنگ کو اہمیت دی جاتی ہے تاہم سانولے رنگ کو بھی پسند کیا جاتا ہے اور ان کے ٹیلنٹ کی بھی قدر کی جاتی ہے۔

تاہم اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے مطابق پاکستانی معاشرے میں صرف گورے رنگ کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہر بیٹے کی ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بہو گوری ہو۔

Advertisement

انہوں نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان کی مثال دی اور کہا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں تاہم وہ عام شکل و صورت کی ہیں اور انہیں صرف ان کے گورے رنگ کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب میزبان بھی صدف کنول کی بات سے متفق نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے حسد کے باعث ایسا کہا ہے، ایک اور صارف کے مطابق اداکارہ احساس کمتری کا شکار ہیں اس لئے ایسا کہہ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version