Advertisement

ہما قریشی کو اپنی پہلی فلم کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہما قریشی نے اپنی پہلی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ میں ملنے والے معاوضے کی رقم کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہما قریشی نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بڑے اداکاروں کے ساتھ ورناسی میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا، اس وقت تک انہیں یہ علم ہی نہیں تھا کہ فلم میں ان کا کردار کتنا اہم ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی اور یہ کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی طرح کی کوئی سہولیات نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل فلموں کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف سیکیورٹی ملتی ہے جب کہ دیگر کئی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں لیکن اس وقت ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کا معاوضہ صرف اور صرف 75 ہزار بھارتی روپے ادا کیا گیا، جس وجہ سے کافی عرصے تک ان میں اعتماد کی کمی رہی۔

ہما قریشی نے کہا کہ جب فلم آئی اور انہوں نے اپنا کردار مرکزی دیکھا تب انہوں نے سوچا کہ کیا انہیں اپنا معاوضہ زیادہ لینا چاہئیے تھا لیکن اس وقت کافی دیر ہو چکی تھی۔

Advertisement

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جن پروڈیوسرز نے ’گینگ آف واسع پور‘ بنائی اب وہی ان کی نئی فلم کے پروڈیوسرز بھی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پہلی فلم میں کم معاوضہ ملنے کی وجہ سے کافی عرصے تک ان میں اعتماد کی کمی رہی اور وہ خود کو فلم انڈسٹری میں غیر محفوظ تک تصور کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’گینگ آف واسع پور‘ ان سمیت تمام افراد کی توقعات کے برعکس بہت زیادہ کامیاب گئی اور ان کا کیریئر شروع ہوا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کا کوئی سہارا نہیں تھا، جس کے ساتھ وہ مل کر اپنے مسائل پر بات کرتیں، البتہ ان کی طرح ان کے بھائی ثاقب سلیم بھی شوبز میں نئے تھے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مسائل شیئر کرتے تھے۔

ہما قریشی نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں اپنی گہری رنگت، جسامت اور خدوخال کی وجہ سے بھی وہ مایوس رہتی تھیں اور انہیں لگتا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں نئی آئی تھیں تب شوبز میگزینز نے ان کی بڑی تصاویر شائع کرکے ان کے جسم کے حصوں کو سرکل میں ہائی لائٹ کرکے ان کی جسامت پر طنز کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version