اعجاز اسلم اداکارہ عروہ حسین کے حق میں بول پڑے

اعجاز اسلم اداکارہ عروہ حسین کے حق میں بول پڑے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ عروہ حسین کے حق میں بیان دے دیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ انہیں گزشتہ برس ایک ٹی وی شو میں عروہ حسین سے متعلق متنازع بات کہنے پر شرمندگی ہے اور انہوں نے مذکورہ معاملے پر اداکارہ سے معافی بھی مانگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام کے فارمیٹ کی وجہ سے اداکارہ کا نام لینے پر مجبور ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے ایسے شوز کرنے والے پروڈیوسرز، میزبانوں اور ٹی وی چینلز پر بھی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبانوں کو اس طرح شو ڈیزائن نہیں کرنے چاہئیے اور کسی بھی متنازع معاملے پر سوالات کر کے مہمان کو آپشنز بھی نہیں دینے چاہئیے۔
اعجاز اسلم کے مطابق عام طور پر ایسے شوز میں اداکار زیادہ تر اپنے قریبی دوستوں کے نام لے کر جان چھڑاتے ہیں اور انہوں نے بھی مذکورہ پروگرام میں فیصل قریشی اور عدنان صدیقی کے بھی نام لیے تھے۔
معروف اداکار نے کہا کہ جب ان سے عروہ حسین والے معاملے پر سوال کر کے انہیں جواب کے لیے آپشن دیے گئے تو انہوں نے اداکارہ کا نام لیا لیکن ساتھ ہی وضاحت کی تھی کہ انہوں نے خود اداکارہ کا نامناسب رویہ نہیں دیکھا صرف اس متعلق سن رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پوری بات کو شیئر کرنے کے بجائے ان کی مختصر کلپ نکال کر وائرل کی گئی اور ان کی بات کو متنازع بنایا گیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں عروہ حسین کا نام لینا ہی نہیں چاہئیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کلپ وائرل ہونے کے بعد انہوں نے عروہ حسین سے فون پر بات کی تھی اور وہ ان سے کافی ناراض تھیں، عروہ نے انہیں کہا تھا کہ وہ ان سے ایسی بات کی امید نہیں کر رہی تھیں۔
اعجاز اسلم کے مطابق انہوں نے عروہ حسین سے معافی مانگی تھی اور مذکورہ پروگرام کے بعد اب وہ اس طرح کے سوالوں کے جوابات نہیں دیتے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/337895/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/337895/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News