Advertisement

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے نئے گانے نے دھوم مچادی

گانے

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے نئے گانے نے دھوم مچادی

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے نئے گانے نے دھوم مچادی ہے۔

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے اب تک جاری ہونے والے تمام گانوں نے شائقین کو متاثر کیا ہے اور اس نئے گانے کو بھی اسی نوعیت کی مقبولیت مل رہی ہے۔

اس ٹریک کو پریتم نے کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ درشن راول اور بھومی ترویدی نے گانے کے لیے آوازیں دی ہیں۔ ڈھنڈورا باجے رے کی شوٹنگ بڑے سیٹس پر کی گئی ہے جو درگا پوجا کی شان کو ظاہر کرتی ہے۔

گانے کا ایک مختصر ٹیزر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جس میں مرکزی اداکار رنویر اور عالیہ کو سرخ روایتی لباس میں پرجوش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ میکرز کی جانب سے پہلے ہی اس گانے کا ٹیزر اور ٹریلر ریلیز کئے جا چکے ہیں جسے عوام کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مارکیٹنگ مہم کے لیے اپنے دونوں ستارے پہلے ہی بڑودہ، دہلی، کانپور جا چکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ اب کلکتہ کا رخ کر چکے ہیں جہاں رنویر اور عالیہ مبینہ طور پر فلم ڈھنڈورا باجے رے کے نام سے اپنا نیا گانا لانچ کریں گے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/406505/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/406505/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version