اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار یاسرہ رضوی نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتادیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو اداکارہ کار یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے شوہر کے ساتھ کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقی بات ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اور عبدالہادی کی کامیاب شادی کا راز “دوستی” ہے۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو یہ بھی بتایا کہ اداکاری کرنا آسان ہے لیکن انہیں ہدایت کاری کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی، شادی کے وقت یاسرہ کی عمر 34 سال جبکہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔
جوڑے کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔
معروف اداکارہ یاسرہ رضوی مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News