مہوش حیات کیسے شخص سے شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایسے شخص کی خصوصیت کے بارے میں بتادیا ہے جس سے وہ شادی کریں گی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات ساتھی اداکاروں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں، جہاں اداکاروں نے فلمی کریئر اور دیگر کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران اداکار ہمایوں سعید نے مذاق میں کہا کہ مہوش تو کسی گورے سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے۔
اداکارہ نے ہمایوں سعید کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہے، جس پر ہمایوں بولے کہ مہوش فلم کے سیٹ پر ہر وقت بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں گورا چاہیے، مہوش حیات نے اس بات پر جواب دیا کہ گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/426234/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/426234/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

