Advertisement

ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کی غیرموجودگی؛ اداکارہ ماورہ خاموش نہ رہ سکیں

ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کی غیرموجودگی؛ اداکارہ ماورہ خاموش نہ رہ سکیں

ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کو نہ دکھانے پر پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین خاموش نہ رہ سکیں اور شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آئی سی سی کی جاری کردہ ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے آئی سی سی کا رینکنگ چارٹ بھی شیئر کردیا جس کے مطابق بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں صف اول پر براجمان ہیں۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے ساتھ کتنی ہی بار ایسا سلوک کیا جائے جیسے کہ ہم موجود ہی نہیں ہیں، ہم پھر بھی ہمیشہ ہمت و حوصلہ بلند رکھ کر دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود صف اول میں جگہ بنا لیتے ہیں۔

 

Advertisement

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری کی تھی جس میں ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود بابر اعظم کو نہیں دکھایا گیا تھا۔

بابر اعظم کو نظر انداز کیے جانے پر آئی سی سی کو کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/440125/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/440125/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version