سنیل شیٹی نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

سنیل شیٹی نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا
سنیل شیٹی کو 61 سال کی عمر میں بھی فٹنس اور اسٹائل آئیکون ہونے کے لیے جانا جاتا ہے۔
اداکار-انٹرپرینیور اکثر اپنی فٹنس روٹین کو شیئر کرنے اور اپنے صحت مند طرز زندگی کی حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے بیٹے آہان شیٹی نے بھی ٢٠٢١ میں تڑپ نامی ایکشن تھرلر کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔ اور اب ہندوستانی کرکٹر کے ایل راہول بھی خاندان کا حصہ بن چکے ہیں جس کے بعد، فٹنس ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے داماد کے ساتھ ورک آؤٹ اور جیمنگ کے بارے میں بات کی ہے اور بتایا ہے کہ “میں آہان اور راہول کے ساتھ ان کی تربیت کو سمجھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کرتا ہوں کیونکہ یہ بالکل مختلف ہے۔ ایتھلیٹ بالکل مختلف سطح پر ٹریننگ کرتے ہیں۔ ہم، اداکار، اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کی تربیت دیتے ہیں لیکن وہ اسے اگلے درجے تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیلڈنگ اور بیٹنگ اور اس کی رفتار بالکل بدل چکی ہے۔ اس سے سیکھنا میرا سب سے بڑا سبق ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ “میں جاننا چاہتا ہوں کہ ایک کھلاڑی کیا کھاتا ہے۔ میں یہ سمجھنے کے لیے راہل کے ساتھ جم گیا کہ وہ اس توانائی کو کیسے برقرار رکھتا ہے اور پانچ دن کے ٹیسٹ میچ یا ایک روزہ ٹورنامنٹ یا ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا ہوتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ، میں ہمیشہ سے ہی دوپہر کا کھانا 1 بجے کھاتا ہوں پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے مجھے دوپہر کا کھنا 1 بجے اور رات کا کھانا شام 7 بجے ہی چاہیئے ہوتا ہے۔
اداکار نے مصروف طور زندگی کے دوران وقفہ لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اتوار کے دن کام نہیں کرتا اس کے علاوہ اگر مجھے کبھی کام سے وقفہ لینا ہے تو لینا ہے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

