Advertisement

سائرہ یوسف کیسے منصوبوں میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے بتادیا کہ وہ کیسے منصوبوں میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے دوری کے خیال سے انہوں نے متعدد منصوبوں میں کام نہیں کیا اور ابھی تک وہ ایسے منصوبوں میں کام کرنا پسند نہیں کرتیں جن کی وجہ سے بیٹی سے دور رہنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹی کی دوری کی وجہ سے منصوبوں کو چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں، وہ ہمیشہ اس طرح کام کرتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی ڈسٹرب نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ڈراما یا پروجیکٹ نہیں ہے، جس پر انہیں پچھتاوا ہو، انہیں تمام ڈراموں اور فلموں میں کام کر کے مزہ آیا۔

سائرہ یوسف نے اپنی فلم ’بے بی لیشس‘ سے متعلق بتایا کہ مذکورہ فلم ابتدائی طور پر مختصر فلم کے طور پر بنائی جانی تھی لیکن بعد میں اسے فیچر فلم بنایا گیا اور اس کے اسکرپٹ کو متعدد بار تبدیل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بے بی لیشس‘ کی شوٹنگ پانچ سال تک چلی اور دو سال تک کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ بند رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ کہ انہیں پہلے فلم کے نام پر اعتراض تھا لیکن بعد میں فلم بن جانے کے بعد انہیں فلم کے نام کا مطلب سمجھ آگیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔

Advertisement

دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version