Advertisement

“مجھے کوئی ایکشن فلم کرنی چاہیے”, اداکارہ میرا اپنے حالیہ بیان پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ایکشن فلم کرنی چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے اپنے کیریئر میں ہونے والے تنازعات اور دیگر سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے شوبز میں قدم میں رکھا تھا، میں نے 9 سال کی عمر میں پہلا اشتہار کیا تھا، اصل میں یہ بچوں کا اشتہار تھا جس کے لیے میری تصاویر لی گئیں، لیکن جب شوٹنگ مکمل ہوئی اور اشتہار نشر ہوا تو میں کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتہار سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ چہرے کے خدوخال کی وجہ سے کیمرا کے سامنے 9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظر آرہی تھی، بعد ازاں اشتہار میں میرا کردار کسی اور کو دے دیا گیا تھا۔

میرا نے کہا کہ میں ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، اب لگتا ہے کہ مجھے کوئی ایکشن فلم کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے میڈیا پر بہت سی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، شاید یہ ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے۔

بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی فلم ’شہرت‘ میں کام کرنے والی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے کام رُک گیا تھا، اس فلم کو شگفتہ رفیق نے تحریر کیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کی بہترین فلم بننے جارہی تھی، لیکن دونوں ممالک کے سیاسی تنازعات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔

میرا نے بھارتی اداکارہ ریکھا اور مادھوری ڈکشت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بہترین اداکارائیں ہیں اور وہ انہیں بے حد پسند کرتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ریکھا جی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وہ میرے لیے مثالی شخصیت ہیں، ریکھا جی اور مادھوری ڈکشت بہترین اداکارائیں ہیں، ریکھا کی فلمیں، گانے سمیت ان کی ہر چیز مجھے بے حد پسند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مادھوری ڈکشت کا رقص بے حد پسند ہے، میں مادھوری جیسی ڈانسر بننا چاہتی ہوں، جس طرح وہ رقص کرتی ہیں میں بھی ویسا ہی کرنا چاہتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version