مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں، اداکارہ امیشا پٹیل
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ مجھ پر لگنے والے مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں رانچی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان پر عائد مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں۔
عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی، امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
اجے سنگھ کا موقف ہے کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تھے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے۔
اجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باؤنس ہوگئے جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل 25 سال بعد فلم ’ غدر‘ کے سیکوئل کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔
سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل کی فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

