Advertisement

اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کو اپنی جِلد میں نکھار چاہیے تو پھر اچھی کوالٹی کا بادام کا تیل، ناریل کا تیل اور زیتون کا تیل استعمال کریں، یہ تینوں تیل آپ نے پینے نہیں ہیں بلکہ انہیں اپنے چہرے پر لگا کر مساج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ہمیشہ سے خالص تیل سے ان کے چہرے کا مساج کرتی رہی ہیں جس پر وہ آج بھی عمل کر رہی ہیں، خالص تیل چہرے کو صاف کردیتے ہیں اور نکھار پیدا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے چہرے کو ہر وقت موئسچرائز کرنے کی عادت بنا لیں، اب چاہے آپ اپنے چہرے پر کوئی کریم لگائیں یا پھر عرق گلاب کا اسپرے کریں۔

نیمل خاور کے مطابق وہ کبھی بھی غیر ضروری میک اَپ نہیں کرتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ میک اَپ چہرے کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے، اس لیے جب بھی میک اَپ کریں، اسے سونے سے قبل اچھے میک اَپ ریموور سے ہٹالیں۔

انہوں نے کہا کہ میک اَپ کے ساتھ کبھی بھی سونے کی غلطی نہ کریں، کچھ خواتین پارٹی سے واپس گھر آکر میک اَپ نہیں اتارتیں اور ایسے ہی صبح تک سو جاتی ہیں، ایسی خواتین اپنے چہرے کے ساتھ ظلم کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی اسکن کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ خوب پانی پئیں اور چائے یا کافی کا استعمال بالکل ختم کردیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/487588/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/487588/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version