والدہ کو شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا، اداکارہ رابعہ کلثوم

والدہ کو شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا، اداکارہ رابعہ کلثوم
معروف پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ان کی والدہ اداکارہ پروین اکبر کو ان کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے بتایا کہ ان کی والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ انڈسٹری میں کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدہ جس وقت سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اس وقت اس شعبے میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا، اسی لیے ان کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ہے یا جن حالات سے وہ گزری ہیں، ان چیزوں اور حالات سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔
رابعہ کلثوم کے مطابق ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں، کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں، ان کا فیصلہ اس وقت بالکل صحیح تھا جس وقت میں نے آنے کی خواہش ظاہر کی تھی، یہ ہی بنیادی وجہ تھی اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ہوگئی اور ان کے شوہر بہت ساتھ دینے والے انسان تھے، اس لیے انہیں شوبز میں آنے میں مشکل نہیں ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/489364/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/489364/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News