Advertisement

اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار

فیروز خان

اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار فیروز خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہوگئے ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار نے اپنے مداحوں کے کئی سوالات کا جواب بھی دیا۔

ایک مداح نے فیروز خان سے سوال پوچھا کہ ’آپ 21 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کو کیا پیغام دیں گے جو اپنے مستقبل کے حوالے سے ڈپریشن کا شکار ہیں‘۔

سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ ’اپنے مردوں کی فرمانبرداری کریں، انہیں اپنی ذمہ داری سونپ دیں اور خود آرام سے بیٹھ کر لطف اندوز ہوں۔

فیروز خان کی جانب سے خواتین کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کی۔

Advertisement

ایک صارف نے لکھا کہ ’لڑکی نے ازدواجی مسائل کے حوالے سے نہیں بلکہ ڈپریشن سے متعلق سوال کیا تھا۔‘

Advertisement

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ گمراہ ہوچکے ہیں، ان کا خواتین سے متعلق تصور بھیانک ہے۔‘

کئی مداحوں نے فیروز خان پر الزام لگایا کہ ’ان کی علیزہ خان سے طلاق بھی اسی سوچ کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ علیزہ سلطان اور اداکارہ فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version