Advertisement

میری کرسمس میں کترینہ کو وجے سیتھوپتی کے ساتھ کاسٹ کرنے وجہ سامنے آگئی

میری کرسمس

میری کرسمس میں کترینہ کو وجے سیتھوپتی کے ساتھ کاسٹ کرنے وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وجے سیتھوپتی  کی فلم میری کرسمس رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائیگی ۔

میری کرسمس کے ڈائریکٹر سری رام راگھون نے بتایا ہے کہ اس فلم میں کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کو کیوں کاسٹ کیا۔

سری رام نے انکشاف کیا کہ کترینہ کو وجے کے ساتھ کاسٹ کرنا کہانی کا مطالبہ تھا۔ فلم کے پلاٹ لائن کے لیے ایک آف بیٹ جوڑی کی ضرورت تھی۔

“جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔ کہانی اس طرح کی ہے کہ مجھے صرف ایک بہت ہی آف بیٹ جوڑی یا کاسٹنگ کی ضرورت تھی اور میں مختلف امتزاج اور ترتیب کو آزما رہا تھا اور میری ملاقات وجے سے میلبورن کے ایک فیسٹیول میں ہوئی اور میں نے ان کی کچھ فلمیں دیکھیں۔

انہوں نے فلم میں غیر معمولی جوڑی کو کاسٹ کرنے کی ایک اور وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے سوچا کہ نئی جوڑی بنانا ایک اچھا خیال ہوگا کیونکہ کترینہ اور وجے دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے۔

Advertisement

ہدایت کار نے میری کرسمس کو دو مختلف ورژن، ہندی اور تامل میں فلمایا ہے جس کی کاسٹ میں الگ ہے۔
اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا: “میں ایک تامل فلم بھی بنانا چاہتا تھا کیونکہ وجے ساؤتھ میں بہت مشہور اداکار ہیں اور میں نے سوچا کہ اس فلم کے دو ورژن بنانا ہمارے لیے اچھا ہوگا۔”

ایک رپورٹ کے مطابق فلم میری کرسمس 15 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/515121/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/515121/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version