Advertisement

رومیسہ خان کا ماضی سے متعلق اہم انکشاف

رومیسہ خان کا ماضی سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کی مشہور اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے اپنے ماضی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاپا کے انتقال کے بعد گھریلو حالات بہت خراب ہو گئے، پیسوں کی تنگی کی وجہ سے میں نے اسکول میں خاتون ٹیچر کے طور پر نوکری کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کو کینسر تھا مگر جب تک وہ تھے انہوں نے ہمیں کوئی پریشانی و تکلیف نہیں آنے دی۔ مگر ان کے انتقال کے بعد میں نے ٹیچنگ شروع کر دی، دوسری بہنوں اور بھائیوں نے بھی کام کاج کرنا شروع کر دیا تاکہ گھر میں کچھ پیسے آجائیں جس سے ہماری پڑھائی اور گھریلو اخراجات پورے ہو سکیں۔

 

Advertisement

 

رومیسہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ تک حالات یوں ہی چلتے رہے مگر پھر اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک بہن برانچ مینجر بن گئی تو دوسری طرف بھائی کو بھی نوکری میں ترقی مل گئی اور میں میڈیا فیلڈ میں آگے بڑھنے لگی۔ اب اکثر ذہن میں یہی خیال ابھرتا ہے کہ ہم اس قابل نہ تھے جتنا اللہ پاک نے نواز دیا۔

واضح رہے کہ رومیسہ خان کے والد کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے تھا۔ وہ اسٹیج پر اداکاری کرتے، ڈرامے لکھتے اور پڑوسی ملک بھارت کے کامیڈی شو میں بھی انہوں نے اپنے فن کاجادو جگایا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/529401/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/529401/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version