مہندرا سنگھ دھونی جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، اہلیہ کا انکشاف

مہندرا سنگھ دھونی جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، اہلیہ کا انکشاف
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے انکشاف کیا ہے کہ انکے شوہر جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔
حال ہی میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اداکاری کی دنیا میں جلد قدم رکھیں گے، وہ کیمرے سے نہیں شرماتے اگر انکے مطابق فلم ہوئی تو ضرور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھونی ایکشن فلمیں کرتے ہوئے اچھے لگیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ ایکشن میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی20 ورلڈکپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/531276/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/531276/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News