عالیہ بھٹ کے ساتھ کبھی فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا، رنبیر کپور

عالیہ بھٹ کے ساتھ کبھی فٹبال نہیں کھیلنا چاہتا، رنبیر کپور
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فٹبال نہیں کھیلنا چاہتے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے فٹبال کے دیوانے ہیں تاہم وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کبھی اپنی بیوی عالیہ بھٹ کے مقابل فٹبال نہ کھیلنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ اچھی فٹبال کھیلتی ہیں، اگر انہوں نے مجھے ہرا دیا تو وہ کافی عرصے تک اس کا جشن مناتی رہیں گی اور اگر میں نے انہیں ہرایا تو پھر باتیں سننا پڑیں گی۔ اس معاملے میں دونوں طرف سے مشکل میری ہے۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور بالی ووڈ کے اداکار دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کا ایک فٹبال کلب بھی ہے۔
رنبیر کے میچز کے دوران اکثر عالیہ بھٹ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News